پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو گرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ محمد عبداللہ گل

0

کھیوڑہ: بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر کھلی جاریت کا مظاہرہ کیا ہے اور پاک فضائیہ نے طیاروں کو گرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان نے اینٹ کا جواب پتھر سے دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار محمد عبداللہ گل چیئرمین تحریکِ جوانان و کشمیر نے اپنے ایک بیان میں بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مار گرانے پر پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کہا وہ سچ کر دکھایا ۔ پاک فضائیہ نے انڈین پائلٹ کو پکڑ لیا جو کہ زیرِ علاج ہے اور اس کے ساتھ وارسا پیکٹ کے تحت سلوک کیا جائے گا۔ مودی سرکار الیکشن خون کی ہولی کھیل کر لڑنا چاہتے ہیں جسکو پاکستان کھبی پورانہیں ہونے دے گا۔ اس وقت پاکستان کا بچہ بچہ پاک افواج کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، اگر ایٹمی جنگ چھڑ گئی تو مودی کے الیکشن دھرے کے دھرے رہ جائیں گے، پاک ہو ہند دنیا کا سب سے گنجان آباد علاقہ ہے اور اگرایٹمی جنگ ہو تی ہے تو کروڑوں لوگ لقمہ اجل بن جائیں گئے۔

انہوں نے کہا یہ جنگ صرف پاکستان و بھارت تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پوری دنیا میں پھیل جائے گی کیوں کہ بھارتی اور پاکستانی بڑی تعداد میں ہر ملک میں مقیم ہیں، اس وقت ستر لاکھ پاکستانی مشرقِ وسطہ میں برسرِ روزگار ہے اور پچاس لاکھ بھارتی باشندے وہاں موجود ہیں جن کی ممکنہ جنگ کے عوض آپس میں لڑائی ہو گی، اسی طرح برطانیہ اور امریکہ میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور بھارتی موجود ہیں۔

انہوں نے اقوام ِ عالم سے اپیل ہے کہ بھارتی جنگی جنون کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.