پراپرٹی کی یکمشت ادائیگی پر 5 فیصد رعائت کی تشہیر کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی بھرپور آگاہی مہم جاری

0

دینہ: حکومت پنجاب کی جانب سے پراپرٹی کی یکمشت ادائیگی پر 5 فیصد رعائت کی آخری مقرر کردہ تاریخ31 دسمبرکی تشہیر کے لئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم ملک محمد سلیم کی جانب سے بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس خصوصی مہم میں جہلم اور دینہ ریٹنگ ایریاز کے پراپرٹی ٹیکس گزاران کو بذریعہ لاؤڈ سپیکر ،بینرز اور کیبل ٹی وی اشتہارات کے ذریعے مطلع کیا جا رہا ہے کہ اپنا پراپرٹی ٹیکس مقررہ تاریخ 31دسمبر 2018تک داخل خزانہ سرکار کرائیں۔

ای ٹی او جہلم نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجا ب اکرم اشرف گوندل نے پنجاب بھر کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملازمین کی اتوار کی چھٹی بھی منسوخ کر دی ہے ،30دسمبر 2018کو تمام دفاتر عوام کی سہولت کے لئے رات 10بجے تک کھلے رہیں گے۔

اس خصوصی مہم میں نیشنل بینک سول لائنز جہلم کی برانچ بھی 29دسمبر اور 31دسمبر 2018کو رات 10بجے تک کھلی رہے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.