دینہاہم خبریں
ٹرینڈنگ

دینہ میں سکول کی کوسٹر پل سے ریلوے لائن پر جا گری، وائس پرنسپل اور 2 طالبات جاں بحق، 22 زخمی

دینہ میں لاہور کے نجی سکول کی ٹرپ کوسٹر پل سے نیچے جا گری، حادثہ میں وائس پرنسپل اور دو طالبات جاں بحق جبکہ 3 ٹیچرز سمیت 22 طالبات زخمی ہو گئیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لاہور کے نجی سکول (عنایت ہائی سکول بیگم کوٹ لاہور) کی ٹرپ کوسٹر مری جاتے ہوئے اور ٹیک کرتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دینہ کے جی ٹی روڈ ریلوے پل سے نیچے ریلوے لائن پر جا گری جس کے نتیجہ میں 45 سالہ وائس پرنسپل عمران عنایت ، 15 اور 16 سال کی دو طالبات جاں بحق اور 3 ٹیچرز سمیت 22 طالبات زخمی ہو گئیں۔

زخمیوں میں 15 سالہ عدیلہ ، 13 سالہ سمن، 13 سالہ کرن، 32 سالہ ٹیچر ام لیلا، 14 سالہ عروج ناصر، 15 سالہ اقراء، 15 سالہ ثانیہ، 16 سالہ ماریہ، 15 سالہ عریبہ، 16 سالہ عائشہ، 15 سالہ سحر مبارک، 16تحزیب فاطمہ، فائقہ رفیق، 16 سالہ گل نایاب، 14 سالہ فاطمہ، 14 سالہ ثمینہ، 15 سالہ مسکان، 25 سالہ ٹیچر رمشا، 16 سالہ حبیبہ آصف، 15 سالہ رشدہ، 29 سالہ ٹیچر نعمان، اور 26 سالہ ٹیچر عاقب شامل ہیں۔

کوسٹر میں 35 افراد سوار تھے، جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا، ریلوے ٹریک کو کلیئر کروایا دیا گیا اور ٹرین کی آمد و رفت بحال ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button