کھیوڑہ نمک کان میں وزٹر ٹرین کی زد میں آ کر جواں سالہ لڑکی جاں بحق

0

کھیوڑہ/ پنڈدادنخان (مدثر ملک+ چوہدری رفیق + سلیمان شہباز) کھیوڑہ نمک کان میں ناقص سیفٹی انتظامات، کھیوڑہ نمک کان کی سیر کیلئے آنے والی 17 سالہ لڑکی سالٹ مائن وزٹر ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق، لاش تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکال لی گئی، پی ایم ڈی سی انتظامیہ کے ذمہ داران میت کے ساتھ اسلام آباد گئے۔

تفصیلات کے مطابق نمک کان کھیوڑہ سیر والے ایریا میں دسویں جماعت کی طالبہ 17 سالہ ماہ نور ہینڈفری پر گانے سن رہی تھی جسکو پیچھے سے آتی ہوئی ٹرین کی آوا ز سنائی نہ دی جوکہ پاؤں پھسلنے کے باعث ٹرین ٹریک میں گر گئی اور ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔

لڑکی کی لاش تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد وزٹر ٹرین سے نکال لی گئی ،ماہ نور کی موت سے سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ماہ نور اسلام آباد ماڈل کالج روال ٹاؤن کی طالبہ تھی۔

کان نمک کھیوڈہ میں باقص سیفٹی انتظامات کے باعث متعدد حادثات ہوچکے ہیں ، سالٹ مائن کے ناقص سیفٹی انتظامات، لائنٹنگ نہ ہونے اور وزٹر ٹرین پر بھی لائٹ کا بندوبست نہ ہونے کے باعث اور ٹرین کے سائیڈوں پر چلنے کی جگہ نہیں جبکہ محکمہ پی ایم ڈی سی سیرکی مد میں کروڑوں روپے سالانہ کمانے کے باجود بھی سیاحوں کیلئے کوئی سہولت مہیا کرنے سے قاصر ہیں۔

پی ایم ڈی سی انتظامیہ نے آئی ایم سی جی کالج کی انتظامیہ کی موجودگی میں میت کو ہسپتال شفٹ کیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس چوکی انچارج نے سکول انتظامیہ کا بیان لے کر اور مرحومہ کے بھائی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کرنے کے بعد ڈی پی او جہلم کی ہدایت کے مطابق ڈیڈ باڈی سکول ٹیچرز کے حوالے کی۔

میت کے ساتھ پی ایم ڈی سی مائینر یونین کے جنرل سیکرٹری مرزا ضمیر ورکر یونین کے صدر ملک ارشد جنرل سیکرٹری ملک خالد و دیگر انتظامیہ کے ذمہ داران اسلام آباد گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.