جلالپور شریفاہم خبریں

پنڈدادنخان کے مشہور قصبے جلالپور شریف میں 14 سالہ لڑکا پانی کی ٹینکی کے نیچے آ کر جاں بحق

پنڈدادنخان کے مشہور قصبے جلالپور شریف میں 14 سالہ لڑکا پانی کی ٹینکی کے نیچے آ کر جاں بحق، لاش کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی قصبے جلالپور شریف میں شاکر پور کا رہائشی 14 سالہ رضوان بڑی بہن کو سکول چھوڑنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سلپ ہونے سے 14 سالہ رضوان قریب سے گزرتے ٹریکٹر اورپانی کی ٹینکی تلے آ کر موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثہ جلالپورشریف سے سگھر پور جانے والی لنک روڈ پر ڈھیری آرائیاں کے قریب پیش آیا، پولیس تھانہ جلالپورشریف نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button