جہلم

کیئر ٹیکرز کے مزید 8ممبرز پروفیشنل ریسکیورز بن گئے

جہلم: کیئر ٹیکرز کے مزید 8ممبرز پروفیشنل ریسکیورز بن گئے، ریسکیو اکیڈمی لاہور میں شاندار کارکردگی پر سرٹیفکیٹ حاصل کئے، ٹیم لیڈر جبار احمد تھے ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی معروف سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کے مزید 8ممبرز پروفیشنل ریسکیورز بن گئے، پنجاب ریسکیو 1122اکیڈمی لاہور میں منعقد ہ رضا کار ریسکیورز کے مقابلوں میںجہلم کی ٹیم نے جبار احمد کی قیادت میں فائر فائٹنگ، میڈیکل ایمرجنسی، ابتدائی طبی امداد، جنرل ایمرجنسی سمیت دیگر شعبوں میں بہترین پرفارمنس پیش کی۔
ٹیم کے دیگر ممبران میں انیس، یاسین، عبداللہ ، ویراد ، شہروز ، دانیال اور ودود شامل تھے جس کے بعد ریسکیو اکیڈمی کی جانب سے آٹھوں ممبران کو پروفیشنل ریسکیورز کے سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔
اس حوالے سے چیئرمین اسفندیار کا کہنا ہے کہ یہ ضلع جہلم کیلئے بڑ ا اعزاز ہے کہ یہاں کے نوجوان صرف اور صرف انسانی خدمت کی خاطر پروفیشنل تربیت حاصل کررہے ہیں ۔ یاد رہے کہ کیئر ٹیکرزکے درجن کے قریب ممبران نے گزشتہ سال بھی یہ اعزاز حاصل کیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button