چیئرمین زکوٰۃکمیٹی بڑاگواہ راجہ کاظم علی خان کی راجہ یاور کمال سے ملاقات، عید کی مبارک پیش کی

بیوہ مستحق خاندانوں کی مالی مدد یتیم بچوں کی تعلیم پر پلان تیار کرکے کام کریں گے۔ راجہ یاور کمال

0

ڈومیلی: چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی بڑاگواہ راجہ کاظم علی خان نے راجہ یاور کمال خان ایم پی اے سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور عید مبارک پیش کی ،راجہ کاظم علی خان کے ہمراہ راجہ کامران افضل بھی تھے۔
ملاقات میں علاقے کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ،اور علاقے کے غریب اور نادار لوگوں کیلئے فلاحی منصوبے اورغربت کو ختم کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔
راجہ کاظم علی خان نے کہا کہ ہم سب کو غریبوں یتیموں کی مددکرنی چاہیے تاکہ ملک بھر میں غربت کا خاتمہ ہوسکے۔
راجہ یاور کمال نے کہاراجہ کاظم علی خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میری بھی پوری کوشش ہے کہ خاص طور پر علاقہ ڈومیلی میں غربت کو ختم کریں ،بیوہ مستحق خاندانوں کی مالی مدد یتیم بچوں کی تعلیم پر پلان تیار کرکے کام کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.