اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد شہر کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام، سوہاوہ مسائل کا گڑھ بن گیا

0

سوہاوہ: اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد شہر کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ،سوہاوہ مسائل کا گڑھ بن گیا ،کوئی پرسان حال نہیں، شہری سراپا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ شہر میں جا بجا گندگی کے ڈھیر ، شہری پانی کی بوندبوند کو ترسنے لگے ،ہول سیل دوکاندار مافیا بے لگام، شہری من مانے ریٹ دینے پر مجبور ،مرغی گوشت والوں نے بھی اندھیر نگری مچا رکھی ہے جس کا جو جی چاہتا ہے وہی ریٹ وصول کر رہا ہے۔

سبزی فروٹ والے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دو رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، ڈھوک گھوڑیاں میں واقع مذبح خانہ گندگی اور غلاظت کی وجہ سے قریبی رہائشیوں کے لئے وبال جان بنا ہوا ہے۔

شہر کی سروس روڈ کھنڈر بن چکی جس پر پیدل چلنا بھی عذاب ، متعدد بار ان مسائل سمیت دیگر اور انگنت مسائل سے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا جا چکا ہے لیکن خانہ پری کیلئے چند ایک غریب ریڑھی بانوںاور دوکانداروں کو جرمانوںکے علاوہ کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر ہمارے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.