ایس ای سید فاروق شاہ کی سب ڈویژن لِلہ واپڈا میں کھلی کچہری، شکایت پر اسسٹنٹ لائن مین معطل

0

پنڈدادنخان: ایس ای سرکل چکوال سید فاروق شاہ نے سب ڈویژن لِلہ واپڈا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، واپڈا اہلکار تصور حیات اسسٹنٹ لائن مین موقع پر معطل، عوام کا فوری ایکشن پر خراج تحسین۔

تفصیلات کے طابق تحصیل پنڈادنخان کے نواحی علاقہ لِلہ میں واپڈا کے متعلق بڑھتی ہوئی شکایات کے ازلے کے لئے ایس ای سرکل چکوال سید فاروق شاہ نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے مسائل سے آگاء کیا۔

اس موقع پر لِلہ شہر کے رہائشی محمد نواز ولد محمد علی نے واپڈا اہلکار تصور حیات جو اسسٹنٹ لائن مین ہے کے خلاف کرپشن کی شکایت کی اور اس ضمن میں ٹھوس ثبوت بھی موقع پر فراہم کئے جس کی روشنی میں ایس ای سید فاروق شاہ نے واپڈا اہلکار تصور حیات کے فوری معطلی کے احکامات جاری کر دیے۔

اس موقع پر فاروق شاہ نے عوام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو واپڈا سے متعلق کوئی شکایت ہو تو مجھے ڈائریکٹ کال کرسکتا ہے، اہل علاقہ نے عوام نے ایس ای سرکل چکوال کے اس اقدام کو بہت سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.