جہلم

جہلم میں نسوار کا نشہ کمسن بچوں سمیت نوجوانوں میں تیزی سے پھیلنے لگا

جہلم: شہر و گردو نواح میں نسوا رکا نشہ عام ہونے لگا، یہ لت کمسن بچوں سمیت نوجوانوں میں تیزی سے پھیلنے لگی ‘شہر بھر میں سینکڑوں افراد اس نشہ میں مبتلا ہوگئے‘ نسوار کے استعمال سے کمسن بچے اور دیگر افراد مختلف مو ذی بیماریوں میں مبتلا ہو نے لگے ،شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈپٹی کمشنرجہلم ، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق کمسن بچوں سمیت نوجوانوں اور بڑوں میں نسوار کا نشہ تیزی سے پھیلنے لگا ،نو عمربچے بھی اس کا استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ شہر میں نسوار بنانے کا کارروبار وسیع ہوچکا ہے۔

شہر کے مختلف مقامات سبزی منڈی ، غلہ منڈی سمیت سیگریٹ فروش و کریانہ مرچنٹس کی دکانوں سے 5اور10روپے کی تھیلی آسانی سے دستیاب ہے جس کی نہ تو روک ٹوک ہے اور نہ ہی فروخت کرنے والوں کے خلاف قا نونی کارروائی ہوسکتی ہے ،جس کے استعمال سے نہ صرف نوجوان نسل ذہنی طورپر مفلوج ہورہی ہے ، شہر کے کارروباری ، مراکز سمیت ہو ٹلوں و غیرہ میں بھی کام کرنے والے کمسن لڑکے اس نشہ میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں جس کا کوئی بھی ادارہ نوٹس لینے سے قاصر ہے۔

ذرائع کے مطابق اس نشہ کی تیاری میں مختلف زہریلے کیمیکل استعمال ہو تے ہیں جس کے سبب منہ ‘گلا ‘زبان ‘ پھیپھڑوں اور انتڑیوں کے کینسر کے امکان کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ علاقہ معززین سمیت مختلف سماجی و رفاعی فلاحی ، مذہبی حلقوں کے عمائدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی ، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم اور متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button