سوہاوہ

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سوہاوہ کے علاقہ سگیال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سوہاوہ: الفلاح فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ایک فری میڈیکل کیمپ آج مورخہ2اپریل دوپہر3 بجے سے شام تک، سگیال سوہاوہ میں کیا گیاجس میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے مختلف قسم کے مریضوں کا فری معائنہ کیا،چائلڈ سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ،ڈینٹل سرجن،اور لیڈی ڈاکٹرشامل تھے۔

یہ فری میڈیکل کیمپ،جس میں دو سو مریضوں کا فری معائنہ کیا اور دوائیں بھی مفت دی گئی جو کہ دوپہر 3بجے سے شام تک جاری رہا، مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عدیل افتخار اعوان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button