جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں رواں سال لاکھوں نئے درخت لگانے کی تیاری مکمل کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ضلع جہلم میں بہاریہ شجرکاری مہم کے تحت محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام مفت پودے تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر کہا ہے کہ رواں سال لاکھوں نئے درخت لگانے کی تیاری مکمل کی گئی ہے ، گرین جہلم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکرم شہید پارک کے باہر پودے تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہناتھا کہ جہلم کے مقامی لوگوں کو چاہئے کہ اپنے اردگرد زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں کیونکہ انسانی زندگی میں پودے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ،جہاں پر پودے زیادہ ہوتے ہیں وہاں کا ماحول آلودگی سے پاک اور موذی بیماریاں کم ہوتی ہیں ۔

ڈی ایف او سدھیر مغل کا کہناتھا کہ شجرکاری مہم کے تحت لاکھوں پودے تقسیم کیے جائیں گے جسکی تیاری مکمل کرلی گئی ہے رواں سال 17 لاکھ نئے پودے لگانے کا ہدف طے کیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے صدر حمزہ بیگ ویلفیر سوسائٹی توصیف بیگ، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور افسران محکمہ جنگلات کے ہمراہ شہریوں میں اکرم شہید پارک کے باہر مفت پودے تقسیم کیے۔

تحصیل دینہ میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی زیر نگرانی رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں پودے لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تحصیل سوہاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر دفتر سوہاوہ مفت پودے تقسیم کیے ،جبکہ سوہاوہ ڈگری کالج فار بوائز میں پودے لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اسی طرح تحصیل پنڈ دادنخان اور کھیوڑہ میں بھی مفت پودے لگائے گئے اور پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت تقسیم بھی کیے گئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button