سوہاوہ پولیس نے غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

0

سوہاوہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی کی ہدایات پر سوہاوہ پولیس نے غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ سوہاوہ کے بشیر حسین اے ایس آئی /پی ایچ پی نے دوران ڈیوٹی پایا کہ ڈرائیور منصور احمد ولد نور محمد سکنہ شیخ سکھا تحصیل و ضلع گجرات نے ہائی ایس نمبریLES/8412میں بدوں اجازت نامہ ، بدوں فٹنس سرٹیفکیٹ 3عدد گیس سلنڈر لگا کر ارتکاب جرم کیاہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.