جہلم

سہولت بازروں میں آٹا 840 روپے فی 20 کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پروویز اختر نے الانجم فلور مل کا اچانک دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے رجسٹر کے مطابق سیل ریکارڈ، آٹے کے معیار، مقدار اور ریٹ کی چیکنگ کی۔ انہوں نے کنٹرول روم میں سی ی ٹی وی کیمروں کی بھی چیکنگ کی ہے۔

ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ ضلع میں موجود تمام فلور ملز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا چکے ہیں، فلور ملوں میں خریداروں کے رکارڈ کے ساتھ ساتھ انکی وڈیو بھی محفوظ کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ آٹا عام مارکیٹ میں 860 روپے فی 20 کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ،جبکہ ضلع میں قائم 4 سہولت بازروں میں آٹا 840 روپے فی بیس کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس زیادہ قیمت وصول کرنے پر جرمانے اور ایف آئی آرز کا اندراج کر رہے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کے عوام شکایات کی صورت میں “قیمت” کے نام سے متعارف کروائی گئی موبائل ایپلی کیشن پر شکایات درج کروا سکتے ہیں جس کی بنیاد پر 2 گھنٹے کے اندر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ عظیم شہری ہونے کے ناطے زائد قیمتوں پر اشیا خورد و نوش کی شکایات ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنرز دفتر میں یا 080002345 پر بذریہ ٹیلی فون درج کروائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button