اے پی ایس جہلم کے ہونہار طالب علم نے حسن قرات کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

0

جہلم: اے پی ایس کے ہونہار طالب علم کی حسن قرات کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن، دوسری جماعت کے طالب علم تاشفین بن تاثیر جو کہ مقامی سکول کے پرنسپل کے صاحبزادے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آرمی پبلک سکول جہلم کینٹ کے طالب علم تاشفین بن تاثیر نے سکول کی سطح پر ہونے والے حسن قرات کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی جس پر سکول ہذا کی پرنسپل نے اپنے دست مبارک سے انہیں سرٹیفکیٹ دیا۔

تاشفین بن تاثیر جو کہ سکول کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں گزشتہ سال اسی طالب علم نے اردو تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.