گورنمنٹ گرلزہائی سکول پنڈی سید پور کے سامنے کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر

0

پنڈی سید پور: گورنمنٹ گرلزہائی سکول پنڈی سید پور کے سامنے کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر، سکول فلٹھ ڈپو کے مناظر پیش کرنے لگا۔منتخب نمائندے ووٹ لے کر غائب سرکاری افسران کی عدم توجہ اور محکمانہ غفلت کی بنا پر بچیوں کا سکول جانا محال ہو گیا، وبائی امراض پھیلنے لگے، گلیوں اور نالیوں کی حالت انتہائی خراب۔

گورنمنٹ گرلزہائی سکول پنڈی سیدپور کے سامنے کوڑے کرکٹ گندے تالاب کی بدبو کی وجہ سے بچیوں اور مقامی رہائش پذیر عوام میں انتہائی خطرناک بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئیں۔ طالبات کا تعلیم حاصل کرنا محال ہوگیا۔

پنڈی سیدپور کے رہائشیوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈی سیدپور کے سامنے سے گندگی کے ڈھیر اور گندے تالاب کو ختم کروایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.