دینہ

دینہ میں کیمیکل دودھ اور دہی کی فروخت، دوکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے

دینہ: ناقص دودھ اور دہی کی فروخت دھڑلے سے جاری، کیمیکل دودھ اور دہی کی فروخت سے دوکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ،ملاوٹ شدہ دودھ سستا دودھ ڈرموں میں باہر سے منگوایا جاتا ہے اور شہر میں مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے ،انتظامیہ خاموش ،نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں ناقص دودھ اور دہی فروخت کرنے والے سر عام انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے لگے ،ملاوٹ شدہ دودھ مضر صحت دودھ کیمیکل ڈرموں کے ذریعے صبح سویرے شہر پہنچ جاتا ہے جس کو دن بھر مہنگے داموں عوام کو فروخت کیا جاتا ہے۔

کیمیکل اور ملاوٹ شدہ دودھ اور اسی دودھ سے تیار شدہ دہی کے استعمال سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ،مضر صحت دودھ کیمیکل کی وجہ سے انتہائی گاڑھا ہوتا ہے جسے عوام کو خالص بتا کر فروخت کیا جا رہا ہے اور من مانی قیمت وصول کی جاتی ہے اس سلسلہ میں انتظامیہ خاموش دکھائی دے رہی ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سمیت اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button