دینہاہم خبریں

اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، سید حماد عابد، سیف انور

دینہ: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے پولیس سٹیشن منگلا میں کھلی کچہری لگائی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سائلین کے لئے ڈی پی او اور ڈی سی آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، انکا کہنا تھا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈی سی جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ڈی سی آفس اور دیگر ضلعی افسران کے دفتر اوقات کار کے مطابق سائلین کے لئے کھلے ہیں اور ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں تمام ایس ایچ اوز 3 تا 5 بجے تک اپنے دفتر میں عوام کی سہولت کے پیش نظر موجود رہتے ہیں جن کی آن لائن مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔
کھلی کچہری میں تحصیل دینہ، منگلا اور دیگر جگہوں سے سائلین کی طرف سے متعدد تحریری درخواستیں دی گئیں جن میں زیادہ تر ریوینیو، پبلک ہیلتھ، ہیلتھ ایجوکیشن ، میونسپل کمیٹی اور پولیس کے بارے تھیں، ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے موقع پر متعدد سائلین کی درخواستوں پر حل کروانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر اے ڈی سی آر میسم عباس ، اسسٹنٹ کمشنردینہ شہزاد محبوب، ڈی ایس پی معظم علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ،سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال، ای ٹی او ملک سلیم، اے ڈی ایل آرعاکف جاوید، سیکریٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک سید کمال ناصر، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سول ڈیفنس ، لوکل گورنمنٹ ، تمام متعلقہ ایس ایچ اوزاور دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم نے کہا ہے کہ عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button