سوہاوہ

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا مختلف میرج ہالز کا دورہ، ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر میرج ہالز کو جرمانے

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر جہلم کی تمام تحصیلوں میں میرج ہالز میں منعقدہ شادی کی تقریب میں ون ڈش اور ٹا ئمنگ کی خلاف ورزی پر آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمدنے آپریشن جاری رکھتے ہوئے مختلف میرج ہالز کا دورہ کیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے میرج ہال کو پچاس ہزار روپے جرمانہ آید کر کے حکومتی خزانے میں جمع کروایا ۔
اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ تحصیل بھر میں کاروایاں جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں پر تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ بھی درج کروایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button