جہلم

عید قربان آتے ہی ٹرانسپوٹروں نے بھی پردیسیوں کی جیبیں خالی کرنا شروع کر دیں

جہلم: عید قربان آتے ہی ٹرانسپوٹروں نے کرایوں میں من مانا اضافہ کرتے ہوئے پردیسیوں کی جیبیں خالی کرنا شروع کر دیں ،اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ سمیت ٹرانسپورٹ اڈوں پر رش بڑھ گیا ۔

معمول کے ٹرانسپورٹ کرایوں سے فی سواری 5 سے 15 روپے اضافی وصول کئے جانے لگے ، بسوں کی چھتوں پر بھی پابندی کے باوجود سواریاں بٹھائی جارہی ہیں مسافروں کے سامان کا بھی سواری جتنا کرایہ وصول کیا جانے لگا، جس سے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں میں جھگڑے روز کا معمول بن رہے ہیں ۔

ڈسٹرکٹ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بھی اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی بجائے ٹھنڈے دفتروں میں بیٹھ کر فرضی کاروائیاں پوری کرنی شروع کر رکھی ہیں ۔جس کیوجہ سے بااثر ٹرانسپورٹروں نے غریب ملازمین کی جیبوں کا صفایا کرنا شروع کر رکھاہے۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ ڈسٹرکٹ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مقرر کردہ کرایوں پر پہلے ہی عمل کرانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے ، پی آر ٹی اے نے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ مقرر کر رکھا ہے لیکن ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں نے جنگل کا قانون نافذ کر رکھاہے۔

مسافروں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button