جہلم

علم کی روشنی پھیلانے میں اساتذہ کو اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنا ہونگی۔ ذوالفقار احمد کھٹانہ

جہلم: علم کی روشنی پھیلانے میں اساتذہ کو اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنا ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول گرمالہ ذوالفقار احمد کھٹانہ نے اپنے سکول کے سالانہ رزلٹ کے موقع پر اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پڑھائی میں کمزور طلبا مایوس بالکل نہ ہوں بلکہ مزید محنت کرکے اگلے سال پوزیشن لیں۔

ذوالفقار احمد کھٹانہ نے اس موقع پر اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ ایک نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ طلبا میں علم کی روشنی پھیلائیں۔اختتام پرہیڈ ماسٹر کے علاوہ ٹیچر چودھری افضال محمود گجر سمیت تمام سکول اساتذہ نے پوزیشن ہولڈر طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button