دینہاہم خبریں

دینہ میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی میں ملوث مزید 2 ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان کی تعداد 6 ہو گئی

دینہ: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے زیرو ٹالرینس کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ راؤ سردار علی خان نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ صنفی جرائم میں ملوث ملزمان کو ذاتی نگرانی میں سخت سے سخت سزائیں دلوائیں۔

اسی سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے جہلم پولیس نے دینہ میں تیرہ سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث دو مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس نے واقعہ میں ملوث مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ میں ملوث چار ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پولیس اب تک اس واقعہ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button