اے پی ایس جہلم کے ہونہار طالب علم کا اعزاز،نعت خوانی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

0

جہلم: اے پی ایس جہلم کے ہونہار طالب علم کا اعزاز، نعت خوانی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن، ہونہار طالب علم راجہ عبداللہ ضیا اشرف جہلم کے معروف قانون دان راجہ ضیاء اشرف ایڈووکیٹ کے صاحبزادے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول جہلم کینٹ کے طالب علم راجہ عبداللہ ضیاء اشرف کونعت خوانی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سکول ہذا کی پرنسپل نے اپنے دست مبارک سے انہیں سرٹیفکیٹ دیا۔

عبداللہ ضیاء اشرف جو کہ سکول کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور معروف قانون دان راجہ ضیاء اشرف ایڈووکیٹ کے صاحبزادے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.