پنڈدادنخاناہم خبریں

الحاج حافظ نذیر احمد سعیدی تحصیل پنڈدادنخان جیسے علاقے کا بہت بڑا سرمایہ تھے۔ پیر محمد امین الحسنات

پنڈدادنخان: سابق وفاقی وزیر پیر محمد امین الحسنات بھیرہ شریف نے معروف عالم دین ناظم اعلی مدرسہ فاروقیہ رضویہ شفیعہ استاد حافظ الحاج نذیر احمد سعیدی کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

دعا میں الحاج حافظ نذیر احمد سعیدی کے صاحبزادے حافظ عبدالرحمٰن ضیاء سعیدی کے علاوہ معروف عالم دین علامہ پیر محمدانور قریشی، خطیب اعظم بشیر کرم، معروف سماجی کارکن ملک غلام مصطفے میٹھو، خواجہ تنویر، راجہ راشد اور علما ئے اکرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پیر محمد امین الحسنات نے کہا کہ الحاج حافظ نذیر احمد سعیدی نے اپنی ساری زندگی دین و اسلام کی خدمت کے لیے وقف کر دی تھی اور ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ الحاج حافظ نذیر احمد سعیدی تحصیل پنڈدادنخان جیسے علاقے کا بہت بڑا سرمایہ تھے، انہوں نے جو دین کی خدمات کی ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ پاک استاد محترم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button