بچوں کو متعدی بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے آگاہی پمفلٹ کو اپ ڈیٹ نہ کیا جا سکا

0

جہلم: توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (ای پی آئی ) انتظامیہ کی غفلت کے باعث بچوں کو متعدی بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے آگاہی پمفلٹ کو اپ ڈیٹ نہ کیا جا سکا ، اس پروگرام میں شامل ہونیوالی نئی ویکیسن کے حوالے سے آگاہی بینرز میں شامل نہ کیا جاسکا ،ڈی ایچ کیو ،ٹی ایچ کیو اور ہیلتھ سینٹرز سمیت بنیادی مراکز صحت میں پرانے آگاہی بینرزہی آویزاں کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق (ای پی آئی) پروگرام بچوں کو پولیو کے خلاف گردن توڑ بخار، کالی کھانسی ، ٹی بی ، نمونیہ سمیت 10 بیماریوں سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگاتا ہے اور اس حوالے سے تمام مراکز صحت پر بینرز آویزاں کئے جاتے ہیں جس میں درج ہوتا ہے کہ اس سینٹر پر کون سی ویکسین لگائی جارہی ہے اور اس کو لگوانے کا شیڈول کیا ہے لیکن حکومت کی جانب سے گزشتہ سالوں میں اس پروگرام میں شامل ہونے والی نئی ویکسین کو ان معلوماتی بینر زپر درج نہیں کرایا گیا۔

ڈی جی ہیلتھ نے جہلم سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر زکو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ پرانے معلوماتی بینزر کو ہٹا دیں اور ان کی جگہ 10ویکسین کے ناموں والے بینزز آویزاں کریں اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ ارسال کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.