ڈاکٹروں کی صحافیوں کے ساتھ مبینہ ہتک آمیز رویہ کی مذمت کرتے ہیں۔ چوہدری عابد محمود، راجہ جہانزیب خان

0

جہلم: جہلم پریس کلب کے رہنما ؤں چوہدری عابد محمود ، راجہ جہانزیب خان نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی طرف سے صحافیوں کے ساتھ مبینہ ہتک آمیز رویہ کی مذمت کرتے ہیں ، کسی ڈاکٹر یا بڑے آفیسر کو ہر گز یہ حق حاصل نہیں کہ وہ صحافیوں کے گریبانوں تک پہنچیں اور دھمکی آمیز لہجہ استعمال کریں، یہ سب ہمارے اندر آپسی اختلافات کا نتیجہ ہے جو کرپٹ بدعنوان، راشی افراد کے حوصلے بلند کئے ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ بیان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،چوہدری عابد محمود، راجہ جہانزیب خان نے کہا کہ جب تک مقامی پریس کلبوں اور اخبارات کے اداروں سے کالی بھیڑوں ، مفاد پرست عناصر ، جاہل گوار لوگوں اور دیہاڑی بازوں کو نکال باہر نہیں پھینکا جائے گااسی طرح کے واقعات رونما ہوتے رہیں گے جن کو روکنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات سے نمٹنے کے لئے ہمیں اپنا محاسبہ کرکے اصلاح کرنے کی اشد ضرورت ہے ، اگر معاشرے اور محکموں کے اندر مقام پید اکرنا اور بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کے نقش قدم پر چل کر وطن عزیز کی صیح معنوں میں خدمت کرنی ہے تو کالی بھیڑوں کی چھانٹی کرنا ہوگی ان کو اس مقدس پیشے سے الگ کرکے ذمہ دار، پڑھے لکھے اور قابل افراد کی حوصلہ افزائی کرکے آگے لانا ہوگا۔

انہوں نے گوجرانوالہ کے صحافیوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں ہونے والے ہتھک آمیز رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے صحافیوں کو جہلم پریس کلب کے صحافیوں کی طرف سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ کے ڈاکٹروں کے خلاف انکوائری کرواکے فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہریوں سمیت صحافیوں کی عزت نفس کو مجروح ہونے سے بچایا جا سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.