شہید خون دے کر پیارے وطن کی حفاظت کر رہے ہیں، یونس شہباز

0

پنڈدادنخان: شہیدوں غازیوں کی سر زمین ضلع جہلم پنڈدادنخان لنگر کے سپوت مرزا بابر شہید اور پورے ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر میں شہید ہونے والے شہدا ہمارے اپنے بھائی اور بچے ہیں جوکہ خون کا نذرانہ دیکر پاک وطن کے چپے چپے کا دفاع کر رہے ہیں۔

ان جذبات کا اظہاریونس شہباز سابق صدر یونین آف جنرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن،جنرل سیکر ٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان نے تحصیل بھر کے صحافیوں کی ترجمانی کرتے ہوئے شہید بابر مرزا کے والد مرتضیٰ مرزا،چچا حاجی گلشیر مرزا،چچا غلام مصطفے مرزا اور بھائی مرزا اعجاز اور ان کی پوری برداری سے کیا۔

انہوں نے شہید کے پورے خاندان کے وطن کے متعلق بلند حوصلے جذبات کو خراج تحسین پیش کیا کہ جب تک پوری قوم کے جذبات حوصلے اس طرح جرات و بہادری سے بلند ہیں تو کوئی دشمن ہمیں شکست نہیں دے سکتا، شہید خون دیکر پیارے وطن کی حفاظت کر رہے ہیں ۔ ان کے خاندانوں کے بلند حوصلے دشمن کے لیے واضع پیغام ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یونس شہباز اور گاؤں کی اکثریت نے موجودہ حکومت اور چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا ہے کی فوری طور پر ٹوبھہ سے لنگر گاؤں جانے والی سڑک جوکہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے اس کو از سر نو تعمیر کر کے شہید بابر مرزا کے نام منسوب کیا جائے، یونس شہباز نے شہید کی آخری گاہ پر جا کر شہید کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.