گیس سپلائی کے شیڈول میں اس بار بھی محلہ سلطانیہ کو شامل نہ کرنا ظلم ہے۔ وسیم عارف

0

کھیوڑہ: محلہ سلطانیہ کے رہائشی تا حال سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم،تحصیل بھر میں جاری گیس سپلائی کے شیڈول میں اس بار بھی ہمارا علاقہ شامل نہ کرنا ظلم ہے، فواد چوہدری کھیوڑہ کے ان تمام علاقوں کو جن میں سوئی گیس نہیں ہے نئے شیڈول میں شامل کروائیں۔

ان خیالات کا اظہار شہرہ آفاق قدیم شہر کھیوڑہ سے تعلق رکھنے معروف فنکار اور سماجی کارکن وسیم عارف نے میڈیا کو دئیے گئے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مغرب میں واقع محلہ سلطانیہ تقریبا چار سوسے زائد گھروں پر مشتمل ہے انتہائی افسوس کی بات ہے اس محلے کے باسی آج بھی سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، ہم لوگوں نے اپنے تہی سوئی گیس کے حصول کے لیے تمام ممکن کوششیں کر لی ہیں مگر تاحال کوئی فائدہ نہیں ہوا، اپنی میونسپل کمیٹی کے سربراہان سمیت ،ٹی ایم اے پنڈدادن خان،اور وزیراعلی پنجاب تک تحریری درخواستیں دے چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مقامی لیڈروں کو ہم لوگ صرف الیکشن کے دنوں ہی میں کیوں یاد آتے ہیں، این اے67سے ممبر قومی اسمبلی اور وزیر منتخب ہونے والے فواد چوہدری کی کاوشوں سے تحصیل پنڈدادنخان کے جن علاقوں میں گیس نہیں ہے کو گیس کی سپلائی مہیا کرنے کے لسٹیں بھی پبلش ہوئی ہیں اور کام کا افتتاح بھی جناب کے دست مبارک سے ہوچکا ہے مگر ان میں بھی ہمارے محلے سمیت کھیوڑہ کو نظر انداز کیاگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ میںاپنے شہر کھیوڑہ کے باسیوں کی جانب سے محترم وزیر کی توجہ اس جانب دلوانا ضروری سمجھتاہوں کہ شہر کھیوڑہ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ،ہمارا علاقہ پورے ضلع میں سب سے زیادہ ریونیوں دیتا ہے مگر افسوس کے ہم لوگ دور جدید میں بھی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں اور آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی لکڑیاں جلاتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری اس بنیادی ضرورت کو جلد از جلدپورا کیاجائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.