راجہ یاور کمال کاپارلیمانی سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد آبائی حلقہ کا پہلا دورہ، اہل علاقہ کا شاندار استقبال

0

ڈومیلی: راجہ یاور کمال خان کاپارلیمانی سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد اڈرانہ کا پہلا دورہ ،راجہ عامرنواز چیئرمین نے شاندار استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق راجہ یاورکمال خان ایم پی اے نے پارلیمانی سیکرٹری بننے کے بعد اڈرانہ کا پہلا دورہ کیا،جس کا راجہ عامر نواز چیئرمین یونین کونسل اڈرانہ اور راجہ علی صدریوتھ وینگ پی ٹی آئی سلطاں اوردیگریوتھ کے عہدداروں نے شاندار استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے۔

راجہ یاور کمال خان کوڈھول کی تھاپ پر راجہ عامر نواز نے اپنے ڈیرے پر لایا،نوٹ بھی نچھاور کئے گئے،اس موقع پر اہلیان علاقہ کی بڑی تعد اد بھی موجود تھی ،راجہ افضال کیانی نے شرکاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی،راجہ عامر نواز چیئرمین یونین کونسل اڈرانہ اور اہلیان اڈرانہ نے راجہ یاور کمال کو پارلیمانی سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

راجہ یاور کمال ایم پی اے نے راجہ عامر نواز کے ہمراہ بوکن،ڈھوک رحم علی اور اڈرانہ پر فاتحہ خوانی بھی کی،راجہ انوار کیای تھپلہ اور راجہ فیصل کیانی سلطاں نے راجہ یاور کمال خان کو پارلیمانی سیکرٹری بننے پر خصوصی طورپر مبارکباد پیش کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.