ماہانہ پنشن میں مجوزہ اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر بھی نہیں ہے۔ ای او بی آئی

0

پڑی درویزہ: ماہانہ پنشن میں مجوزہ اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر بھی نہیں ہے ۔ مذکوزہ اضافے میں مہنگائی کے تناسب اضافہ کیا جائے ۔ ملازمین کا مطالبہ

ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن کے زیر نگرانی پنشن یافتہ ملازمین کی اکثریت نے حکومت کی طرف سے ماہانہ پنشن میں اضافہ کو اونٹ کے منہ میں زیرہ سے بھی کم قرار دے دیا ۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ آج ہوش ربا مہنگائی کے دور میں ایک ملازم کی پنشن اضافہ کے بعد بھی مبلغ 5000/-روپے یا زائدہونا ملازمین سے ایک مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے ۔

ای او بی آئی پنشنر ملازمین حکومت سے مطالبہ کیا ہے ان کی پنشن کو مہنگائی کے تناسب سے بڑھایا جائے تا کہ خون اور جسم کا رشتہ تو قائم رہ سکے ۔ ملازمین نے یہاں تک کہاں کہ اگر پنشن میں اضافہ پر نظر ثانی نہیں کی جائے گی تو وہ احتجاجی تحریک تک بھی چلاسکتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.