دینہاہم خبریں

پٹرولنگ پولیس چک اکا کی دبنگ کارروائی، بچہ کو اغوا کرنے والے 2 افراد گرفتار، بچہ بازیاب

دینہ: پنجاب ہائی وے اینڈ پٹرولنگ پولیس چک اکا کی دی بنگ کارروائی ،بچہ کو اغوا کرنے والے دو افراد گرفتار ،بچہ بازیاب ،ملزم متعلقہ تھانہ کے حوالے ،ایس ایس پی پنجاب ہائی وے اینڈ پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ساجد کیانی کی چک اکا بیٹ کے جوانوں کو شاباس۔

تفصیلات کے مطابق دوران گشت پنجاب ہائی وے اینڈ پٹرولنگ پولیس چک اکا کو ایک کال موصول ہوئی کہ گزشتہ رات علاقہ تھانہ گوجرخان سے محمد ذاکر کے گھر سے رات کے وقت ملزمان ذاکر کے چار ماہ کے بچے کو اغوا کر کے جہلم کی طرف فرار ہوئے ہیں ۔

کال کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ہائی وے اینڈ پٹرولنگ پولیس چک اکا کے ڈیوٹی آفیسر وسیم انتصار اے ایس آئی نے ملازمان کے ہمراہ دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کر دی ۔

دوران ناکہ بندی بچے کو اغوا کرنے والے ملزم سیف اللہ اور ملزمہ آنسہ بی بی سکنہ ہائی وہاڑی کو گرفتار کر کے مذید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گوجر خان کے ڈیوٹی آفیسر محمد اقبال ایس آئی کے حوالے کر دیا جہاں پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔

ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن ساجد کیانی اور ڈی ایس پی جہلم فیصل سلیم نے جوانوں کو اچھی کارکردگی پر شاباس دی اور حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button