جہلم

ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمٰن خان 18 جنوری کو تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری لگائیں گے

جہلم: ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمٰن خان 18 جنوری کو تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق انصاف عوام کی دہلیز پر رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم 18 جنوری منگل بوقت 1 بجے دن تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔

اس حوالے سے ترجمان جہلم پولیس نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سائلین کی شکایات کو سنیں گے اور ان کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کریں گے۔ کھلی کچہری میں سائلین اپنے مسائل کے حل کے لیے اوقات کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button