کامیابی حاصل کرنے کیلئے استاد کا احترام لازم ہے۔ ڈاکٹرعصمت جاوید

0

جہلم: زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے استاد کا احترام لازم ہے، اگر آپ اپنے استاد کا احترام کرتے ہیں تو کامیابی آپ کا مقدر بن جاتی ہے۔
ان خیالا ت کا اظہار سابق ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ق)و صدرجہلم فورم ڈاکٹرعصمت جاوید نے ایس ایل ایس کالج میں ـیوکے میرج انگلش ٹیسٹ، کمپیوٹر، سپوکن انگلش اور IELTS کی ’’تقریب تقسیم اسناد‘‘ پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نےSLS کالج کے منیجنگ ڈائریکٹرسرفراز ملک کو UKمیرج انگلش ٹیسٹ میں SLSکالج کا ایک سو سے زائد ٹیسٹوں میںرزلٹ 100% آنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جہلم جیسے چھوٹے شہر میں SLS کالج شعبہ تعلیم میں انتہائی شاندارکارکردگی کا مظاہر ہ کر رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ جہلم فورم کی طرف سے مستحق طالبعلموں کو SLSکالج میں فری کورسز کروائے جائیں گے۔
جہلم فورم کے کنونیئر و کوآرڈینیٹر راجہ نقاش سعید نے SLSکالج کی ’’تقریب تقسیم اسناد‘‘ پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جہلم فورم جہلم کی ترقی کیلئے نمایاں اقدام کرنے میں کوشاں ہے۔ انہوں نے ادارہ ہذہ کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور سٹوڈنٹس کو فیوچر لائف کیلئے بہترین مشوروں سے نوازا، جہلم فورم کے کنونیئر و کوآرڈینیٹر راجہ نقاش سعید اور ایم ڈی SLS سرفراز ملک نے سٹوڈنٹس میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے، ایم ڈی SLS نے انہیں SLS کالج کی طرف سے تحفہ بھی پیش کیا۔

جہلم فورم کے سینئر نائب صدر فرشاد کیانی نے SLS کالج کی ’’تقریب تقسیم اسناد‘‘ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ SLS کالج جہلم کا سب سے پرانا، بڑا اور کامیاب ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹر ک اور دیگر امتحانات اور موسم گرما کی تعطیلات میں بچوں کو SLS کالج جیسے اچھے اداروں سے کمپیوٹر اور سپوکن انگلش کے کورسز کرانے چاہیے۔ جہلم فورم کے سینئر نائب صدر فرشاد کیانی اور ایم ڈی SLS سرفراز ملک نے سٹوڈنٹس میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے، ایم ڈی SLSنے انہیں تحفہ بھی پیش کیا۔
جہلم کے مشہور مذہبی سکالر حضرت مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری نے SLS کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ SLS نوجوان نسل کوتعلیم کے ساتھ آخرت سنوارنے کا درس بھی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسا فلاحی کام کرکے دنیا سے جانا چاہیے کہ رہتی دنیا تک آپ کا نام زندہ رہے۔
انہوں نے SLS کالج اور طلباو طالبات کیلئے خصوصی دعاکی اور سٹوڈنٹس کو اپنی زندگیاں قرآ ن و سنت کے مطابق گزارنے کی نصیحت کی۔ مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری اور ایم ڈی SLS سرفراز ملک نے سٹوڈنٹس میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیئے۔ ایم ڈی SLSنے انہیں تحفہ بھی پیش کیا۔
آخر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر عصمت جاوید، راجہ نقاش سید، راجہ فرشاد کیانی، مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری اور ایم ڈی SLS سرفراز ملک نے UK میرج A1 انگلش ، IELTS، کمپیوٹرکورسز، سپوکن انگلش، ورآٹو کیڈ کے سٹوڈنٹس میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیئے۔ اس کے بعد ایم ڈی SLS نے مہمانوں کو تحائف پیش کئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.