جہلم میں مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ پر جہلم پریس کلب قابل ستائش ہے، محمد اشرف چغتائی

0

جہلم (ضیغم عباس) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور ون وائس کشمیر کونسل کے چیئرمین اشرف چغتائی کا جہلم پریس کلب کا دورہ، اشرف چغتائی کا پریس کلب پہنچنے پر پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود ، جنرل سیکرٹری چوہدری شہباز بٹ سمیت عامر کیانی ، حافظ امتیاز ، مرزا کفیل بیگ ، مرزا قدیر بیگ نے اُنہیں پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ویلکم کیا۔

نومنتخب عہدیداران سے اس ملاقات میں اشرف چغتائی نے صدر چوہدری عابد محمود ، جنرل سیکرٹری شہباز بٹ اور عہدیداران و اراکین کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سینئرز صحافیوں سے پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا نہایت اہم پہلو اور چوتھا ستون ہے ، جہلم میں مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ پر جہلم پریس کلب قابل ستائش ہے ، ریاست کا دارومدار عدلیہ ، انتظامیہ ، مقننہ اور صحافت پر مشتمل ہوتا ہے اس لیے اگر تینوں دوسرے ادارے اپنے قواعد و ضوابط کے تحت اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہوں تو صحافتی برادری اداروں پر چیک اینڈ بیلنس کا اصول اپنائے تو کوئی حرج نہیں ، آج موجودہ الیکٹرانک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں کچھ اخبارات پر خبروں کی اشاعت اور ٹی وی چینلز پر ٹاک شوز رائے عامہ پر برائے راست اثر انداز ہو رہے ہیں جس سے رائے ابلاغ پر غلط تاثر جا رہا ہے ۔

سینئرز صحافیوں نے اشرف چغتائی راہنما پاکستان پیپلز پارٹی کی پریس کلب سے وابستگی ، حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے میڈیا کے ذریعے نہ صرف اپنی سیاسی سر گرمیوں سے عوام کو آگاہ رکھا ہے بلکہ ایک سیاسی تجزیہ نگار ہونے کی حیثیت سے ہم آپ کو اپنی برادری کا حصہ سمجھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.