منگلادینہاہم خبریں

منگلا کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں کامیاب امیدواروں کی تقریب حلف برداری، اسٹیشن کمانڈر منگلا نے حلف لیا

دینہ: منگلا کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں کامیاب امیدواروں کی تقریب حلف برداری ،اسٹیشن کمانڈر منگلا عرفان بھاٹ نے حلف لیا، کامیاب امیدواروں کو تقریب میں علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خالد حسین بڑل منگلا نے پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارک باد دی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ منگلا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروںچوہدری شکیل ممبر کنٹونمنٹ بورڈ بڑل (پی ٹی آئی) اور خان طارق (مسلم لیگ ن) کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت اسٹیشن کمانڈر منگلا عرفان بھاٹ نے کی اور کامیاب ہونے والے ممبران سے حلف لیا۔

کنٹونمنٹ بورڈ منگلا میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں اے کیو اسٹیشن ہیڈ کواٹر منگلا میجر ایس او ایس منگلا ،ایگزیکٹو آفیسر منگلا، سی ای او منگلا کنٹونمنٹ بورڈ نے شرکت کی۔ اس موقع پر بڑل منگلا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خالد حسین نے حلف اٹھانے پر چوہدری شکیل اور خان طارق خان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارک باد دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button