سوہاوہ

ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ کا پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال کا دورہ

سوہاوہ: ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ کا پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال کا دورہ، پٹرولنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، گلفام ناصر نے پودا لگاکرشجرکاری مہم کا بھی آغازکیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ نے وزٹ کیا جہاں پرایس پی گلفام ناصر وڑائچ کو چوق وچو بند دستے نے سلامی دی۔

گرین پاکستان کے تحت ایس پی گلفام ناصر نے شجرکاری کے تحت پودالگاکرمہم کا آغاز بھی کیا اسکے علاوہ گلفام ناصر نے پوسٹ انچارج محمدادریس اور دیگر سٹاف کی کارکردگی کاجائزہ بھی لیا اور اچھی کارکردگی کوسراہاگیا۔

گلفام ناصر وڑائچ نے افسران و ملازمان کو ہدایات جاری کی کہ عوام الناس کے ساتھ دوستانہ رویہ اپنایاجائے۔ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کی جائے اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button