جہلماہم خبریں

جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 8 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 8 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس نے داؤ پر لگی ہوئی رقم، موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر SHOتھانہ صدرکی نگرانی میں سب انسپکٹر مطلوب حسین انچارج چوکی کالاگجراں ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر ابرار حسین چوکی کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے گلفام بازار کالا گجراں کے پاس خالی پلاٹ میں جواء کھیلنے والے 8قمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار قمار بازوں میں فیصل ولد محبوب ساکن ضلع راولپنڈی، وسیم حسین ولد مہدی حسین، عمران یونس ولد محمد یونس، محمد الیاس ولد محمد فیاض، نور الرحمن ولد محمد ابراہیم، عمر صادق ولد امجد علی، نعمان نوید ولد نوید محمود اور زوہیب علی ولد چوہدری محمد الٰہی سکنائے کالا گجراں شامل ہیں۔

ملزمان سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 15ہزار 780روپے، 8 عدد موبائل فونز مالیتی95 ہزار روپے اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button