تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی یکم جون سے پہلے کی جائے، ملازمین و پنشنرز

0

پڑی درویزہ: ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی یکم جون سے پہلے کی جائے ۔ہفتہ بینک تعطیل کی وجہ سے پنشن یا تنخواہ کی ادائیگی میں مشکلات پیش آنے کا خدشہ ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل بنک یا دیگر تجارتی بنکوں سے پنشن اور تنخواہ وصول کرنے والے ملازمین نے وفاقی وزیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پانچ جون 2019ء کو عید الفطر کا انعقاد متوقع ہے اس لیے ماہانہ تنخواہ اور پنشن 30اور 31مئی کو ادا کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔
ملازمین کی اکثریت کاکہنا ہے کہ یکم جون کو ہفتہ ہوگا ملک بھر کے دور دراز علاقوں میں بنک بند ہوتے ہیں بعد میں سوموار کو تین جون ہو جائے گی پھر چار جون کو 29رمضان المبارک کی وجہ سے ملک میں ادارے عید کی تعطیلات میں ہوں گے ۔ یعنی بنک کے لیے اوقات کار صرف 3جون کو ہوں گے صرف ایک دن میں بنک تمام سرکاری ملازمین کو پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی نہیں کر سکیں گے ۔
اس لئے حکومت ، وفاقی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ، گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ دی تفصیلات پر غور کرتے ہوئے تنخواہ اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کے احکامات جاری کریں تا کہ ملازمین خصوصاً عید کی خوشیوں میںبرابر شریک ہو سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.