مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سوہاوہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا

0

سوہاوہ: ملک بھر کی طرح سوہاوہ میں بھی یوم یکجہتی آزادی کشمیر کے حوالے سے کیپٹن حسنات شہید ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار علی، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ انسپکٹر طارق، ڈی ایس پی موٹروے علی عابد، پرنسپل ہائی سکول مرز نعیم اور پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر ساجد بخاری سمیت برادری اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے بے جا ظلم و ستم اور انسانیت کش انڈین پالیسیوں کی بھر پور مذمت کی اور حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم نہتے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی روک تھام کے لیے عملی اور دیر پا اقدامات کئے جائیں اور کشمیریوں کو جینے کا حق دیا جائے۔

آخر میں ملک کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعائیں مانگی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.