جہلم میں نقاب پوش حسینہ ساتھی کے ساتھ ملکر شہری کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

0

جہلم: تھانہ صدر کے علاقہ بلال ٹاؤن میں صبح سویرے ڈکیتی کی واردات،نقاب پوش حسینہ نے ساتھی کے ساتھ ملکر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ صبح ساڑھے سات بجے بسم اللہ مارکیٹ بلال ٹاؤن کے رہائشی محمد عمر کیانی کے گھر ایک برقعہ پوش خاتون اور ایک مرد مسلح ہو کر داخل ہوئے۔

مسلح مرد اور خاتون نے بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر کی الماری سے چھ عدد طلائی چوڑیاں،تین عدد انگوٹھیاں،دو عدد چین سیٹ،اور اسکے ساتھ ساتھ آرٹیفیشل جیولری بھی اٹھا کر فرار ہو گئے۔

تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.