کھیوڑہ میں جپسم سے بھری تیز رفتار اوور لوڈ ٹرالیاں حادثات میں اضافے کا باعث بننے لگیں

0

کھیوڑہ میں جپسم سے بھری تیز رفتار اوور لوڈ ٹرالیا ں ذمہ داران کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث حادثات میں اضافے کا باعث بننے لگیں ،جپسم کے بڑے بڑے پتھر ٹرالی کی باڈی سے باہر گر کر حاد ثات میں اضافہ کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں پہاڑوں سے نکلنے والا جپسم جو کہ پنڈدادنخان روڈ کے اطراف واقع جپسم فیکٹریوں میں دیا جاتا ہے، ہائی وے پولیس ،ٹریفک پولیس سمیت ذمہ داران کی مبینہ ملی بھگت سے سے ٹریکٹر ٹرالیوں والے تقر یبا اٹھارہ سے بیس ٹن ٹرالیوں میں لوڈ کر لیتے ہیں جوکہ ٹرالیوں کی باڈی سے بھی کئی فٹ اونچا ہوتا ہے اوور لوڈنگ کے باعث یہ پتھر مین روڈ پر گیرتے ہیں جو کہ پاس سے گزرتی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ والوں کے لیے بھی مشکلات اور حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

اوورلوڈنگ کے باعث بہت سے حادثات رونما ہوچکے ہیں جن میں متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور بہت سے معذور بھی ہوچکے ہیں لیکن ذمہ داران کی بے حسی کے باعث اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کو ئی کاروائی نہیں کی جاتی جسکی وجہ سے دن رات کھیوڑہ اور پنڈدادنخان روڈ پر لاتعداد ٹریکٹر ٹرالیاں اوورلوڈنگ اور اونچی آواز میں ساونڈ لگا کر ہائی وے پولیس اور ٹریفک پولیس کا منہ چڑھتے نظر آتے ہیں اور ان پر سوار بہت سے کم عمر ڈرائیور ایسے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جنکا نہ تو قومی شناختی کارڈ ہوتا ہے اور نہ ہی ڈرائیونگ لائسنس جو کہ مقامی انتظامیہ سمیت ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سمیت ذمہدران محکموں سے استدعا کی ہے کہ کم عمر ناتجربہ کار اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.