دینہ

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چک مہیوں نے ماہ دسمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

دینہ: پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چک مہیوں ماہ دسمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ، اوور لوڈنگ غفلت و لاپرواہی ، غیر معیاری ، غیر قانونی گیس سلنڈر رکھنے والے ڈرائیورحضرات کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں ، ایک اشتہاری بھی پکڑ لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کے اے ایس آئی راجہ وسیم نے بتایا کہ پنجاب پٹرولنگ پولیس کے ایس پی راولپنڈی راجہ شاہد نذیر اور ڈی ایس پی جہلم کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پنجاب پٹرولنگ پولیس چک مہیوں نے ماہ دسمبر کے دوران خطرناک انداز سے اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی۔
غفلت لاپرواہی سے روڈ پر گاڑی چلانے والوں اور مسافرگاڑیوں میں غیر معیاری اور غیر قانونی اور اوگرا سے بغیر پاسنگ سی این جی گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور حضرات کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کروائے گئے جبکہ ایک اشتہاری کو بھی پکڑ لیا گیا، اس کے علاوہ روڈ یوزر کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی گئی۔
عوامی حلقوں نے پنجاب پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کی کار کردگی کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button