جہلم

جہلم میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ، آپریشن یکم اکتوبر سے شروع ہو گا

جہلم: یکم اکتوبر میونسپل کمیٹی کی حدود میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کی مہم کا آغاز کیا جائیگا، ریڑھی بانوں کو میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ نے تجاوزات ختم کرنے بارے نوٹس جاری کر رکھے تھے۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ یکم اکتوبر کو متعلقہ تھانوں کی پولیس کے ہمراہ شہریوں کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے مختلف بازاروں جن میں امین تکہ شاپ تا مین بازار ، ٹرنک بازار، رام دین بازار، مین بازار ،کناری بازار ، نیابازار سمیت شہر کی اہم سڑکیں جن میں شاندار چوک تا تحصیل روڈ ، اکرم شہید روڈ، ریلوے روڈ، چاندنی چوک، چوک اہلحدیث ، ٹویا محلہ ، گنبدوالی مسجد تا اقبال لائبریری روڈ، کچہری چوک تا جادہ چوک اور ریوور روڈ پر قائم ناجائز تجاوزات چاہے وہ عارضی ہوں یا پختہ ختم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

اس کی اطلاع بذریعہ لاؤڈ سپیکر اور پمفلٹ تقسیم کرکے گزشتہ جمعرات کو تمام دکانداروں اور ریڑھی بانوں کواطلاع دی گئی تھی کہ ہفتہ اور اتوار تک اپنی اپنی حدود میں اپنا سامان وغیرہ رکھیں اور ریڑھی بانوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی تمام ریڑھیاں سڑکوں کے دونوں اطراف کھڑی نہ کریں۔

بروز سوموار کو کسی بھی دکاندار اور ریڑھی بان کو کسی بھی قسم کی رعائیت نہیں دی جائے گی ، دکانداروں ، ریڑھی بانوں کاتجاوز شدہ سامان سمیت ریڑھیاں وغیرہ بحق سرکار ضبط کر لی جائیگی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button