عورتوں اور بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام میں ضلع جہلم کی بہترین کارکردگی، پہلی پوزیشن حاصل کر لی

0

جہلم: ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کی زیرصدارت ، یونیسیف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی نگرانی میں پنجاب کے سی ای اوز ہیلتھ کا بمع ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں میں عورتوں اور بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام برائے سال 2018 کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور اسکے نتیجہ میں تمام انڈیکیٹرز کے مطابق اسکورنگ کی گئی۔ اس درجہ بندی کے مطابق ضلع جہلم کو پہلی پوزیشن حاصل ہوئی۔

ڈی جی ہیلتھ، ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے نمائندوں نے انتہائی گرم جوشی سے سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور انکی ٹیم کو زبردست سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.