جہلم

لائنز کلب N2-305 کے ڈسٹرکٹ گورنر میجر (ر) محمد انور مرزا انتقال کر گئے

جہلم: معروف سماجی شخصیت اور لائنز کلب N2-305کے ڈسٹرکٹ گورنر میجر ( ر) محمد انور مرزا کی وفات سے جہلم ایک مخلص شخص سے محروم ہو گیا ہے۔

محمد انور مرزا انتہائی خو ش مزاج اور سادہ آدمی تھے جنہوں نے پاک آرمی میں خدمات کے بعد عوامی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے متعدد سماجی تنظیموں کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد جاری رکھی اور سماجی خدمات کے حوالے سے وہ ضلع جہلم میں ایک جانی پہچانی شخصیت سمجھے جاتے تھے۔

ان کی وفات گزشتہ شب لاہور میں ہوئی جبکہ نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چوٹالہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات ، اہل علاقہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button