پنجاب فوڈ اتھارٹی کا رویہ انتہائی نامناسب ہے،معاشی قتل عام بند کیا جائے۔ انجمن تاجران پنڈدادنخان

0

کھیوڑہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی کا رویہ انتہائی نامناسب ہے چھوٹے تاجروں کو بھاری جرمانے کر کے انکا معاشی قتل کیا جا رہا ہے فوڈ اتھارٹی پہلے جرمانوں کا شیڈول جاری کرے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنا رویہ نہ بدلا تو شٹرڈاون ہڑتال کریں گے۔ انجمن تاجران پنڈدادنخان

تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز غلہ منڈی میں منعقد ہوا جس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نامناسب راویے کی بھرپور مذمت کی گئی۔

جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پنڈدادنخان چوہدری زبیر نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی چھوٹے دوکانداروں کو بھاری جرمانے کر کے انکا معاشی قتل کر رہی ہے اور جب اتھارٹی کے ذمہ دار افراد سے بات کی جاتی ہے تو انکا رویہ انتہائی نامناسب ہوتا ہے تاجروں کو اس طرح بے یارو مدد گار نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی پہلے جرمانوں کا شیڈول جاری کرے اس کے مطابق تاجر نمائندوں سے مل کر دوکان دار وں سے میٹنگ کر کے ان کو بتایا جائے فوڈ اتھارٹی بغیر کسی بھی شیڈول جاری کیے جرمانے نہیں کر سکتی۔

جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پنڈدادنخان نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنا رویہ نہ بدلا تو شٹرڈاون ہڑتال کریں گے تاجروں کے حقوق کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.