میاں محمدنوازشریف کو جہلم آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ راجہ طاہر ایوب،راجہ رؤف کیانی

0

ڈومیلی: ہم میاں محمدنواز شریف کو جہلم آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،جلسے میں میں بھرپور شرکت کریںگے۔

ان خیالات کا اظہار راجہ طاہر ایوب وائس چیئرمین یونین کونسل نگیال اور راجہ رؤف کیانی جنرل کونسلر بڑاگواہ نے اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کو جہلم آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،بڑاگواہ گردونواح کے علاقوں سے عوام کی بڑی تعدادجلسے میں بھرپورشرکت کرکے واضع کردے گی کہ جہلم مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور یہ تاریخی جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کو بتائیں گے عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے،کچھ عرصہ پہلے بھی ہمارے قائد دینہ جہلم سے گزرکے گئے ہیں عوام نے بھرپور اور شاندار استقبال کیاتھا،ہم مسلم لیگ ن اور قائد نواز شریف کیساتھ شانہ بشانہ کھڑئے ہیں ، مسلم لیگ ن کی حکومت نے بجلی پر قابوپایا پہلے سے بہت بہتر ہوگئی ہے سڑکوں کے جال بچھائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی،نواز شریف نے عدالتوں کا پورا مقابلہ کیا ہے ڈرے نہیں ہیں اور آئندہ بھی جب بھی عدالت بلائے گی ضرور جائیںگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.