جہلم

برائلر گوشت کے سیل سنٹرز گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل، شہری موزی امراض کا شکار ہونے لگے

جہلم: برائلر گوشت کے سیل سنٹرز گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل ، شہری موزی امراض کا شکار ہونے لگے، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی ، شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں قائم برائلر گوشت کے سیلز سنٹرز انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ شہر میں قائم برائلر سیلز پوائنٹ پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد موذی امراض کا شکار ہو رہی ہے۔

یہ باز گشت بھی سنائی دے رہی ہے کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر مردہ مرغیوں کا گوشت بھی فروخت کرنے سے گریز نہیں کرتے جبکہ برائلرسنٹرز پر کئی کئی گھنٹے پڑے رہنے والی مرغیوں کے گوشت پر نہ صرف زہریلی گردوغبار جم جاتی ہے بلکہ مکھیاں بھی بھنبھناتی رہتی ہیں تمام تر حالات و واقعات کا علم ہونے کے باوجود پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کا قانونی کارروائی نہ کرنا بھی سوالیہ نشان ہے۔

اندرون شہر میں موجود بیشتر برائلر سیلز پوائنٹس گندے نالوں پر قائم ہیں اور آس پاس آوارہ کتے ، بلیاں غول کی صورت میں مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں ، جن پر بیٹھنے والی مکھیاں کھلے گوشت کو مزید زہریلا بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کی پراسرار خاموشی سے دلبررداشتہ صارفین نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے اور کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button