جہلماہم خبریں

پیپلز پارٹی جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے نازک آمرانہ جمہوری عمل سے گزر رہی ہے، قمر زمان کائرہ

جہلم: ہماری جماعت جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے ایک نازک آمرانہ جمہوری عمل سے گزر رہی ہے جبکہ موجودہ حکومت کے چند وزراصرف بیان بازی میں مصروف ہیں جوکہ جمہوری عمل کے منافی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پی پی پی پی کے صوبائی صدر شمالی پنجاب قمر زمان کائرہ نے گزشتہ شب سابق رکن پنجاب اسمبلی ضلعی صدر پی پی پی پی چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر کے ڈیرہ پر 27دسمبر کے حوالے سے کارکنوں کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر چوہدری علی اصغر،حاجی ظہور عالم بٹ،مرزا عبدالغفار،مرزا ستار بیگ،مرزا افتاب بیگ،حبیبہ شرافت مومنہ راجہ،سمیعہ خان کے علاوہ سٹی صدر مقبول بٹ اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ جن ممالک کی حکومتیں اور ان کی پالیسیاں کمزور ہوتی ہیں وہاں اداروں کا تصادم ملک اور قوم کے ساتھ ساتھ ملک کے معاشی نظام کو تباہ کر دیتا ہے جس کی اس حکومت نے ابتداء کی ہے کیونکہ ملک میں بیروزگاری مہنگائی اور لا قانونیت کا راج ہے۔
مقررین نے کہا کہ ہماری جماعت جمہوری اقدار کی پہچان ہے جس نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جانوں کا نذرانہ دے کر جمہوریت کو برقرار رکھا اور ان شہداء نے قوم کے نام جو پیغام چھوڑا ہے وہ اس تاریخ کا سنہری باب رہے گا۔
مقررین نے کہا کہ ہماری جماعت سے پی پی پی پی کے پرانے کارکن اور عہدے دار غلط پالیسیوں کی وجہ سے جماعت کو چھوڑ گئے تھے آج ہم ان کو لے کرآپ کے سامنے آرہے ہیں جس کے آنے والے وقت میں بہتر اثرات مرتب ہونگے، 27دسمبر کا دن ایسا لمحہ ہے جسے نہ تو قوم اور نہ ہی ہماری جماعت کے کارکن بھول سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا یہ اعزاز ہے کہ یہ چاروں صوبوں کو ملا کر ایک زنجیر بنتی ہے اور آئندہ انشاء اللہ اقتدار ہماری جماعت کا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button