پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم گیسٹروانٹرالوجی پروگرام مستقبل میں بھی کرنے جا رہی ہے، ڈاکٹر ساجد علی

0

جہلم: پاکستان سوسائٹی آف ہیپٹالوجی اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے زیر اہتمام گیسٹروانٹرالوجی سیمینار 30 مارچ کو منعقد ہوگا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی جہلم سیف انور جبہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سوسائٹی آف ہیپٹالوجی اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے زیر اہتمام گیسٹروانٹرالوجی سیمینار 30 مارچ کو منعقد ہوگا جس میں ہیپاٹائٹس سی کے حوالے سے شیخ زاہد ہسپتال کے پروفیسر جاوید اقبال فاروقی،پروفیسر الطاف عالم، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بشری علی،ڈاکٹر اسد علی چوہدری،میڈیکل سپیشلسٹ و گیسٹروانٹرالوجسٹ ڈاکٹر سعید انور ضلع بھر کے ڈاکٹر حضرات کو ہیپاٹائٹس سی کو کنٹرول کرنے اور علاج کے حوالے سے خطاب کریں گے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی جہلم سیف انور جبہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن،سی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ہوں گے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے کلینکل سیکرٹری ڈسٹرکٹ یورالوجسٹ ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم میں اس طرح کے وقت کی اہم ضرورت تھی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم اس طرح کے مزید پروگرام مستقبل میں کرنے جا رہی ہے جسکا مقصد آئے روز ہونے والی بیماریوں کے متعلق تحقیقات کو ڈاکٹرز کمیونٹی تک پہنچانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.